اسلام آباد میں کسی بھی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے اگر لانگ مارچ میں خدانخواستہ لاشیں گر گئیں تو ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہو گی اس وقت ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اس وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا وقت ہے سیلاب کی وجہ سے ملک میں اربوں روپے کی انفراسٹرکچر تباہ ہو گئی اور اب اگر اسی طرح لانگ مارچ ہوا تو اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جمعیت علما اسلام نے ملک کی بہتری کے لئے بہت مثبت کردار ادا کیا موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گیان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سنیئر عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی عمران نیازی جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں سی پیک جیسے عظیم منصوبہ سبوتاژ ہوا اور اب ایک بار پھر جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تو عمران نیازی نے ایک بارپھر اپنے آقاں کو خوش کرنے کے لئے لانگ مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں مگر اس بار ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہاکہ اگر اس بار خدانخواستہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف آیا اور لاشیں گر گئیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران نیازی اور ان کی ٹیم پر عائد ہو گی اس لئے ہم مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اب مزید ملک میں ایسے حالات پیدا نہ کرے جس سے ملک کی معیشت میں ایک بار پھر خلل پیدا ہوسکے ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پور ی کرے گی اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں