کوئٹہ، سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کیخلاف وکلا کی ہڑتال
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل پر صوبائی دارالحکومت میں وکلا نے ہڑتال کردی۔ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ میں ہڑتال کی کال تمام وکلا تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا سابق چیف جسٹس کے قتل کے واقعے کے خلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو خاران میں نامعلوم افراد نے دوران نماز فائرنگ کرکےجاں بحق کردیا تھا۔
Load/Hide Comments


