رواں ماہ میں نواز شریف کا علاج ہو جائے گارانا ثنا اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مارچ میں نواز شریف کا علاج ہو جائے گا، شہباز شریف مارچ کے آخر تک واپس آکر اپنا کردار ادا کریں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا گیا، ملک میں لوگوں کے کاروبار متاثر ہو گئے، نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا عورت مارچ کی اجازت ہونی چاہیئے، خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں