سوشل میڈیا پر خواتین کو لاپتہ کرنے سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں صوبائی مشیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں،سوشل میڈیا پر خواتین کو لاپتہ کرنے سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے کو اجازت نہیں کہ خواتین کو گرفتار کریں۔ 15 اکتوبر کو ودود ساتکزئی نامی شخص نے اپنے بہنوئی کو قتل کیا۔ قتل کے مقدمے میں خواتین بھی نامزد تھیں۔ خواتین کو قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔خواتین کو تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں