کوئٹہ میں پیاز اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ پیاز فی کلو قیمت 190اورٹماٹر 220 روپے تک پہنچ گئی
کوئٹہ:کوئٹہ میں پیاز اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ،پیاز فی کلو قیمت 190اورٹماٹر 220 روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہے، پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40روپیکااضافہ رکارڈکیا گیا، پیاز کی فی کلو قیمت 190اورٹماٹرکی 220 روپے تک پہنچ گئی، ایک روز قبل پیاز 150 روپیاور ٹماٹر 180 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی، اسی طرح ادرک کی فی کلو قیمت میں 80 روپیکااضافہ ہو ا ہے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر480 روپے فی کلو ہوگئی ہے، مٹر فی کلو 280 روپے اور بھنڈی 180 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سبز مرچ کی قیمت میں بھی کمی نہ آسکی،400 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
Load/Hide Comments


