بلوچستان کو غربت سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں‘ اکبر آسکانی
تربت (نمائندہ انتخاب) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک میر حاجی اکبر آسکانی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کیچ کے عوام کو غربت بے روزگاری جہالت پسماندگی کے دلدل سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں سیاسی سماجی معاشی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اجتماعی عوامی منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز ہے میرے حلقہ انتخاب کے ساتھ ماضی میں سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے انسانی زندگی کے تمام سہولیات سے محروم ہے جب سے عوام نے مجھے خدمت کا موقع دیا ہے رفتہ رفتہ علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہے سڑکوں کی تعمیر انفرااسٹرکچر کی بہتری اسکولوں کی تعمیر مرمت اور اپ گریڈیشن حفظان صحت بی ایچ یوز کا قیام سہولیات کی فراہمی ذرائع آبنوشی کا معقول انتظام دیگر ضروریات بہم پہنچانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار وزرات لائیو اسٹاک کوئٹہ کے آفس میں رئیس ماجد شاہ کی قیادت میں ڈاکٹر لعل جان بلوچ،اسد اللہ آسکانی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی سماجی ترقی عوام کی و فلاح و بہبود کیلئے انشاء اللہ عنقریب شہید عبدالوھاب آسکانی کے نام سے ایک ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جائے گی۔


