لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی بلوچستان کا قافلہ جمعہ کو روانہ ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے لئے قافلہ 25نومبر بروز جمعہ دوپہر 1:30بجے بعد نماز جمعہ کوئلہ پھاٹک نزد صوبائی سیکرٹریٹ شہباز ٹاؤن کوئٹہ سے روانہ ہوگا صوبائی صدر قاسم خان سوری حقیقی آزادی مارچ کنٹینر سے قافلے کی قیادت کریں گے جس میں کچلاک‘ بوستان‘ مسلم باغ‘ قلعہ سیف اللہ‘ ژوب‘ شیرانی‘ موسیٰ خیل اور دیگر اضلاع کے قافلے بھی شریک ہوکر اسلام آباد پہنچے گا اس سلسلے میں عہدیداران‘ سینئر قیادت پر مشتمل کمیٹیاں بناکر کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں