ہم عوام کے نمائندے اور انکے ووٹوں کے زریعہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم عوام کے نمائندے اور انکے ووٹوں کے زریعہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے ہیں ہمارا فرض اور زمہ داری ہے کہ جمہوریت اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ پالیسی اور فیصلہ سازی کے حوالے سے سب سے بڑا اور محترم فورم ہے جہاں صوبے اور عوام کے مفاد کے فیصلے کیئے جاتے ہیں بعض اوقات عوام کے مفاد کے فیصلوں میں قواعد و ضوابط میں رعایت بھی دینا پڑتی ہے کابینہ میں جو بھی فیصلے ہوں انکا احترام اور ان پر پوری طرح عملدرآمد محکموں اور افسران پر لازم ہے وزیراعلء نے بھرتیوں کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی اور انکے روزگار کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کا تساہل اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ادارے اپنی خالی آسامیوں پر قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق بھرتیاں کریں صوبائی کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے کوئٹہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹوریٹ کی عمارت کی تعمیر کی مجوزہ ترقیاتی اسکیم کی منظوری دے دی کابینہ نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں بی ایم سی، جے ایم سی، ایل ایم سی اور ایم ایم سی کے اکیڈمک سیشن 2022-23 کے داخلوں کے پراسپیکٹس کی منظوری بھی دے دی کابینہ نے ضلع جھل مگسی میں نگور ڈیلے ایکشن ڈیم کی تعمیر کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی کابینہ نے ہدایت کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں تمام ضروری جزیات شامل کیے جائیں تاکہ ان میں کسی نظر ثانی کی ضرورت پیش نہ آ? کابینہ نے محکمہ تعلیم کے جے وی ٹی، ایم کیو، جے ای ٹی، جے ای ٹی ٹیکنیکل، پی ای ٹی، جے ڈی ایم، اور ای ایس ٹی کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے ایجنڈے سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مذکورہ پوسٹوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق دیگر صوبوں میں رائج اپ گریڈیشن کے قوانین اور کوالیفیکیشنز کا بھی جائیزہ لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں