بی اے پی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، زیارت سے مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کا صفایا کردیا، نور محمد دمڑ

زیارت (انتخاب نیوز) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت سے مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کا صفایا کردیا مذکورہ جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکن بی اے پی اور میرے کارواں میں شامل ہورہے ہیں بی اے پی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت سے نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکے ہے آنے والے عام انتخاب میں کلین سوئپ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک روزہ دورے کے دوران ضلع زیارت کے مختلف علاقوں کلی کان وام، یونین کونسل سارو کلی گوگی،اور کلی تنگی میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر پارٹی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ اور دیگر ضلعی و مقامی عہدیداران انکے ہمراہ تھے زیارت کلی کان وام سے جمعیت علما اسلام کے نائب امیر حاجی انور،سکرٹری اطلاعات مہراللہ،عجب خان،حافظ عبداللہ خان،صدام حسین،نور زمان،روزی خان اپنے خاندانوں سمیت جمعیت وعلماء اسلام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیایونین کونسل سارو کلی گوگی سے پشتونخوامیپ سے طارق خان،محمد صادق،عبدالرزاق،نوراحمد،میروایس خان،بڈو ماما، محمد امیر،ملک فیروز خان،شمس الدین،زوبیر خان،دولت خان،محمد انور،حاجی سرگل آقا،زین الدین،معاذاللہ،خدائے دوست پہلوان خداینور،صابر خان،احسان اللہ،اسرار اللہ،رفیع اللہ،مطیع اللہ اپنے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکربی اے پی میں بقاعدہ شمولیت کااعلان کیا زیارت یونین کونسل سارو کلی تنگی سے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر حاجی شیر جان کاکو،علی جان،صابر خان،جہانگیر خان،میرہزار خان، اپنے خاندان سمت پشتونخوا میپ سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیا ضلع زیارت سے مذہبی اور قوم پرست جماعت سے مستعفی ہونے اور بی اے پی میں شمولیت کااعلان کرنے والوں نے شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کافی سوچ بے چار کے بعد اور سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کارکردگی اور ضلع زیارت میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں اور سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متاثر ہوکر شمولیت کااعلان کیا ہے اور اب ہماراجینا مرنا بی اے پی اور حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کارواں کے ساتھ ہوگا اور اب ضلع زیارت کا بچہ بچہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کارواں کا حصہ ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی خصوصاََ سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع زیارت میں جو ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا ماضی میں اس کا مثال نہیں ملتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ضلع زیارت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں ملی ہیں اور مزید بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے شمولیتی اجتماعات سے بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ نے بھی خطاب کیا بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے اور اچھے اور برے کی پہچان کرسکتے ہے ماضی میں تو ضلع زیارت کے عوام کو کبھی قوم پرستی اور کبھی مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنے اور منتخب ہونے کے بعد لاپتہ ہوجاتے تھے اور صرف انتخاب کے وقت یہ موسمی پرندے نظرآتے تھے لیکن میں جب منتخب ہوا ہوں تو دن رات حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں اور جب بھی فارغ وقت ملتاہے تو میں حلقے کا دورہ کرکے عوام کے مسائل سننے اور انہیں انکی دہلز پر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ ہماری کارکردگی میں نہیں بلکہ ضلع زیارت کے عوام کے سامنے ہے حلقے میں جو ترقیاتی کام کئے ہے اور ہورہے ہیں وہ حلقے کے عوام کے سامنے زمین پر نظر آرہے ہیں پہلے تو ترقی منصوبے صرف فائلوں تک محدود تھے لیکن الحمداللہ کہ عوام ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ بلکہ مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقے میں جوکام کئے ہے وہ حلقے کے عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ حلقے کے عوام کا حق تھا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں، سینکڑوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی، اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی جوق درجوق بی اے پی اور ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں اور ہمارے عوامی مقبولیت سے خوفزادہ ہوکر مختلف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں کیونکہ یہ لوگ حلقے کی ترقی نہیں چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور عوام کیلئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہے انہوں نے کہاکہ نئے شامل ہونے والے خاندانوں سے بی اے پی ضلع زیارت میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور آنے والے انتخاب میں ان نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کے ضمانتیں ضبط کرینگے زیارت کے دورے کے دوران سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو لوگوں نے بڑی تعداد میں درخواستیں پیش کئے جس پر پوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں