بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا، سیکرٹری صحت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیکرٹری صحت بلوچستان اکبر حریفال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جو ایک بریک تھرو دکھائی دے رہاہے مزید دو سال کوئی کیس نہ آیا تو مہم ختم تصور ہوگی ان کا خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت اکبر حریفال نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر بلوچستان کے 6 اضلاع میں سات روزہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اکبرحریفال نے کہا ہے بلوچستان کے چھ اضلاع کی 203یونین کونسلز میں مہم جاری ہے مہم کے دوران 9 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس دوران پولیو ورکزر کو بھر پور سیکورٹی مہیا کی جارہی ہے گزشتہ دو سالوں میں کوئٹہ کے ماحول میں بھی پولیو وائرس نہیں ملاسیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ اگر مزید دو سال کوئی کیس نہ آیا تومہم ختم تصور ہوگی اس دوران سربراہ ایمر جنسی سیل سید زائد شاہ نے کہا کہ مسلسل تین سالوں تک کیس نہ آیا تو کامیابی ہوگی پولیو وائرس کے 11خاندانوں میں سے صرف ایک خاندان موثر ہے علما کرام کے ساتھ ملکر انکاری والدین کا منارہے ہیں چار سے پانچ ہزار انکاری والدین موجود ہیں مہم کے دوران میڈیا منفی پروپیگنڈہ کے خلاف شعور اجاگر کرکے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں