کوئٹہ، کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیورا جاں بحق، دو افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب کے علاقے میں کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ کا عملہ گاڑی میں جارہا تھا کہ سریاب کے علاقے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور منیر موقع پر جاں بحق اس کے ساتھی سعاد اور زاہد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


