وڈھ، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

وڈھ (نمائندہ انتخاب) وڈھ شہر کے مضافاتی کلی حاجی پیر محمد میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھ گئی۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسیف الرحمن نے زخمیوں کا معائنہ کیا اور خاتون سمیت چار شدید افراد کو خضدار منتقل کردیا۔ واقعے کا سن کر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ ہسپتال پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں