زیارت کے سیاحتی مقامات سیل، سیاحوں کو نہ آنے کی ہدایت

زیارت :۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کے اعلامیہ کے مطابق ان تمام سیاحوں اور پکنک والوں کو خبردار کیا جاتاہے کہ کورنا وائر س کے پھیلاوکے خطرے کے پیش نظر زیارت آنے کی زحمت نہ کریں،ضلع زیارت کے تمام سیاحتی مقامات کو مکمل طور بند کردیا گیاہے،تمام تھانوں اور داخلی راستوں پر مزید ناکے لگائے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ کردیا ہے،اس سلسلے میں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں