سندھ ثقافت کی ماں موئن جو دڑو ہے، بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سندھی یوم ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ ثقافت کی ماں موئن جو دڑو ہے۔بلاول بھٹو نے سندھ ثقافت کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، موسیقی، روایتی کھانے منفرد پہچان رکھتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اور طاقت ہے۔ دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔ پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا بھرمیں اجاگر کرنے کیلیے کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ سندھ کا یوم ثقافت صوبے بھر میں جوش و خروش سے منایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں