بیلہ‘ پولیس کارروائی میں نان کسٹم پیڈ کابلی کار برآمد‘کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار

بیلہ:بیلہ پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری نان کسٹم پیڈ کابلی کار برآمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل سرکل تنویر احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی نے پولیس پارٹی اے ایس آئی عبدالحکیم رونجھو،ہیڈ کانسٹیبل عصمت،کانسٹیبل سومار خان سیناں.کامریڈ غلام حسین رونجھو،فیصل غنی کے ہمراہ ویلپٹ چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ کابلی پریس کار AWT 589 کو تحویل میں لیکر ایک ملزم شعیب ولد خورشید سکنہ اورنگی ٹاؤن کراچی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں