بلوچستان میں چیک پوسٹوں پر زیادتیوں کیخلاف پنجگور میں بھی مسافر کوچز سروس بند

پنجگور(یو این اے )بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے مسافر کوچیز اور بس مالکان نے مختلف شاہراہوں قائم اداروں کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاج اپنی سرویس بند کردی ہے جس سے مسافر کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے بس کمپنیوں اور مسافر کوچیز نے مختلف سرکاری اداروں کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاجا ٹرانسپورٹ بند کرکے اپنی بسیں کھڑی کردی ہیں انکا کہنا ہے کہ بس سروسز اس وقت تک بند رہے گی جب تک شاہراہوں میں قائم چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری خاتم نہیں ہوگی ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ پنجگور سے کوئٹہ پنجگور سے کراچی اور دیگر علاقوں میں میں قائم چیک پوسٹوں بلاجواز ہمیں تنگ کرکے مسافروں کو اذیت سے دوچار کردیتے ہیں اور کوسٹ گارڈ نے ٹرانسپورٹروں کا جینا اجیران کردیا ہے یہاں تک کسی مسافر کوچیز کو کیک بسکٹ و دیگر خوردنوش کے اشیا تک لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے اور بھتہ لیکر ہمیں چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے ہمارے کاروبار سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم مسلسل زیادتیوں تنگ کرنے پر مجبور ہوکر بس سروسز بند کردی ہے جب تک وہ اپنی بھتہ خوری ختم نہیں کریں گے بس سروسز بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں