پشتون علاقوں میں مسلط کردہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے پشتونوں کی زندگی اجیرن بنا دی، اصغر اچکزئی
ہرنائی (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن باذلعموم اور ضلع ہرنائی باالخصوص قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بدامنی پسماندگی بے روزگاری اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں پشتون خوا میں مسلط کردہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے پشتون اولس کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور یہ حقیقت اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہی ضلع ہرنائی معدنیات اور زراعت کے باوجود قرون وسطی کامنظر پیش کررہی ہے دن دیہاڑے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو نذر آتش اور چار افراد کا اغوا حکومت کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعووں کی نفی کرتی ہے درپیش حالات میں عوامی نیشنل پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی کونسل اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے نو منتخب ضلعی صدر ملک ظریف ترین مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جاوید کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی ضلعی جنرل سیکرٹری ملک باز خان ترین ضلعی سنئیر نائب صدر ملک زمان ترین سابق ضلعی صدر عبد الغنی ترین ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس زیر صدارت ضلعی سینئر نائب صدر ملک زمان ترین منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی کونسل کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور ضلع میں امن وامان کی صورتحال بنیادی انسانی ضروریات زندگی کی قلت کوئلہ صنعت اور ٹرانسپورٹ کو درپیش مشکلات بھتہ خوری اغوا گردی حکومت اور ریاست کی اس پر مجرمانہ خاموشی پر پر تفصیل سے غور و خوض ہوا اصغر خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ہرنائی معدنیات اور زرخیز زرعی زمینوں سے مالامال علاقہ ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوام کو تعلیم صحت روزگار اور امن جیسی بنیادی ضروریات میسر نہیں جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون اولس کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نجات صرف سیاسی شعور اور منظم جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ سیاسی قوت ہونے کے ناطے اس تمام صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی اور پارٹی کارکنوں و تنظیمی ذمہ داران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور سیاسی جدوجہد کو مزید مثر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں عوامی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پارٹی کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا اور ضلعی تنظیم کے خالی عہدوں پر باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے تقرریوں کی منظوری دی گئی جس کے مطابق ملک ظریف ترین کو ضلعی صدر جبکہ ملک باز خان ترین کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں ملک زمان ترین سنئیر نائب صدر ،عبدالجبار نائب صدر اول، فتح خان دومڑ نائب صدر دوئم،نقیب اللہ پانیزئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ابراہیم دادوزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حاجی لونگ بابر جوائنٹ سیکرٹری،خیرالدین جوائنٹ سیکرٹری دوئم،محمود شاہ سیکرٹری اطلاعات،ملک نصیب خان ترین سیکرٹری مالیات،محمد حسن سیکرٹری ثقافت،محمد دین تارن سیکرٹری محنت،ولی خان ترین سوشل میڈیا سیکرٹری،ملک نصیب اللہ افس سیکرٹری،روبی ولیم سیکرٹری اقلیتی امور اور زبیر احمد ضلعی سالار منتخب قرار پائے مقررین نے نومنتخب ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فخر افغان باچاخان خان کے فلسف عدم تشدد قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے پیغام کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے


