پنجگور، گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار کرلیے، پولیس
پنجگور (نمائندہ انتخاب) ایس پی پنجگور ایاز خان کی منشیات کیخلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت پر گوران پولیس چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد، چار افراد گاڑی سمیت گرفتار۔ ڈی ایس پی گوارگو جاوید بلوچ نے ایس ایچ او گوارگو عبدالغفار بلوچ، سراج احمد اور محمد اعظم رئیس کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی پنجگور ایاز خان کی منشیات کیخلاف ہدایات کے سلسلے میں گوران چیک پوسٹ پر ایک کار کے خفیہ خانے سے دس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد کرکے گاڑی میں سوار چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments


