ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس ناکے پر دستی بم حملے سے کانسٹیبل زخمی
ڈیرہ بگٹی (این این آئی) سوئی کے علاقے بگٹی کالونی ہندو محلہ میں قائم پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل ستیش کمار ولد سانیسہ کمار معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


