ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے 26 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے 26 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ۔پولیس چیک پوسٹ پر بھی دستی بم حملہ جبکہ لنجو صفاری میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود موندرانی سی این جی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے 26 انچ قطر گیس پائپ لائن کو اڑا دیا جس سے ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ سوئی کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دستی بم پھینک دیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا حکام کے مطابق چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری اور مصافاتی ایریاز میں چاکرانی امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے حکام کے مطابق اب تک جاری فائرنگ کے نتیجے میں فوری طورپر جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہین ہو سکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں