خیرات اور صدقات چوری کرنیوالے عمران خان کی احتساب سے قبل کی چیخیں نکل رہی ہیں، قادر پٹیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ابھی تو احتساب شروع نہیں ہوا عمران خان کی چیخیں نکل رہی ہیں،ملکی سیاست کو الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کا وقت آ چکا ہے۔وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے، ابھی تو عمران خان کا احتساب شروع نہیں ہوا ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والا توشہ خانہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو باقی زندگی سیاسی یتیمی کے طور پر گزارنی ہوگی، پاکستان کی سیاست کو الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں