ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری اور اپنے حلقوں میں عوام کو وفاقی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنیکی ہدایت کردی۔ لاہور میں عمران خان سے اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال، سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو وفاقی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، پرویز الہٰی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب وہ کہیں گے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں