چاغی،ضلعی انتظامیہ کا شاہراہ پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کو قوائد و ضوابط پر عملدرآمد کی ہدایت، خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ

چاغی (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ چاغی نے اپنے ایک اعلامیہ میں نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے آگے لگائی گئی فرنٹ سرچ لائٹ فوری طور پر اتار دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے نیشنل ہائی وے پر بڑھتی ہوئی ٹریفک حادثات زیادہ تر فرنٹ سرچ لائٹنگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں یا گاڑیوں کو ایک فرنٹ لائٹ لگائی گئی اور بیک لائٹ کام نہیں کرتی ہیں۔ تیز فرنٹ سرچ لائٹنگ کی وجہ سے سامنے سے آنے والی گاڑیاں یا بیک لائٹ نہ ہونے کے سبب بیک سے آنے والی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیاہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے تفتان سے لیکر کوئٹہ تک جانے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو متنبہ کی گئی ہے کہ دو دن کے اندراندر اپنی گاڑیوں کی لائٹنگ سسٹم نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے رول کے مطابق درست کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے آئے روز سرچ لائٹنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں