سارک کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان علاقائی ترقی، روابط اور تعاون کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی یاددہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے عوام ان مواقع سے استفادہ نہیں کر پارہے، اس مقصد کے لئے پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں