امریکی خام تیل کی قیمت ڈھائی ڈالر کم، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت ڈھائی ڈالر کم ہو گئی۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.50 ڈالر کی کمی سے 71.85 ڈالر، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2.26 ڈالر کی کمی سے 77.24 ڈالر ہو گئی۔امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافہ سے مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو گئی۔ امریکا نے 2.2 ملین بیرل کے بجائے 6.2 ملین بیرل تیل ریلیز کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔سونیکی فی اونس قیمت 17.40 ڈالر کے اضافے سے 1800 ڈالر،چاندی کی فی اونس قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 22.90 ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 2.27 ڈالر کی کمی سے 887.9 ڈالر ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں