پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ میں آٹھ سالوں کے دوران اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار

اسلام آباد: پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ میں آٹھ سالوں کے دوران اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے اور سیکرٹری کابینہ کو اصل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے سیکرٹری کابینہ سے توشہ خانہ تحائف کا آٹھ سالہ ریکارڈ مانگا تھا،خط لکھنے کے باوجود ریکارڈ نہ دیا گیا،توشہ خانہ کے ریکارڈ اور تحائف کو تبدیل کرنے کی رپورٹس ملنے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کابینہ ڈویڑن سے ریکارڈ مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی و سیاسی شخصیات اوربیوروکریٹس سمیت جن شخصیات کو بھی تحائف ملے اور جو جمع یا وصول کیے گیے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ایک ماہ گزرنے کے باوجود کابینہ ڈویڑن توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فراہم کرنے سے گریزاں ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی واضح ہدایت کے باوجود سیکرٹری کابینہ احمد نوازسکھیرا ریکارڈ کی فراہمی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، چیئرمین پبلک کاؤنٹس کمیٹی نورعالم توشہ خانے کا ریکارڈ نہ ملنے پر کابینہ ڈویڑن پر برہمی کا اظہار کیا،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے ریکارڈ کے لیے دوبارہ کابینہ ڈویڑن کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں