ڈھاڈر، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

بولان (انتخاب نیوز) ڈھاڈر بدامنی کی لپیٹ میں، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈھاڈر کے نواحی گاؤں مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی جوکہ مشکاف سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں انہیں مسلح افراد نے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی اس پاداش میں ڈاکوؤں نے انہیں موقع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں