حکومت کیخلاف مظاہرہ خداکیخلاف جنگ ہے،ایرانی عدالت

تہران (صباح نیوز)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ایک اور شہری کو سیکورٹی فورسز کے 2 ارکان کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سرعام پھانسی دے دی۔ایران کی انقلابی عدالتوں کے نمائندہ خبر رساں ادارے میزان کے مطابق ماجد رضا نامی شہری کو پیر کی صبح مشہد میں سرعام پھانسی دی گئی جسے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد خدا کے خلاف جنگ چھیڑنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ 8 دسمبر کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سڑک بند کرنے اور مسلح افواج کے اہلکار کو زخمی کرنے کے الزام میں محسن شکاری نامی شہری کو پھانسی دی گئی تھی جو مظاہرین کو دی جانے والی پہلی سزا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں