کوئٹہ، سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او مٹھا خان نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ اس غلط روش کا قلع قمع ہوسکے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر سال نو کے موقع پر کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس طرح موقعوں پر شہریوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ہماری شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی علاقے میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہو تو فوری طور پر 15 مدد گار پولیس سینٹر پر اطلاع دے کر پولیس کو آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر پولیس کی جانب سے تشکیل دی جانے والی خصوصی ٹیمیں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے ان کا قلع قمع کریں عوام میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے خطرناک نتائج کے حوالے سے مساجد میں خصوصی طور پر اعلانات بھی کروائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اس گھنا?نے فعل کے بارے میں آگاہی دی جاسکے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی تہوار یا سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی بے گناہ انسان کی جان ضائع نہ ہوسکے۔


