ژوب، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تخریب کار ہلاک، ایک اہلکار جاں بحق
راولپنڈی(انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تخریب کار ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ناکہ بندی کے دوران تخریب کاروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک تخریب کار ہلاک جبکہ سپاہی حق نواز جاں بحق اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تخریب کاروں کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے جبکہ تخریب کاروں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود دیگر تخریب کاروںکو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


