قلات میں معدنیات لے جانی والی گاڑی پر بم حملہ
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں نامعلوم افراد کی جانب سے شاہراہ پر معدنیات لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معدنیات لے جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


