مانسہرہ کرنل کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار کی بے عزتی کی ویڈیووائرل

روالپنڈی:پاکستانی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں پولیس کے ساتھ بدتمیزی اور پولیس چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے کے واقعے کی انکوائری کی جائے گی اور اگر اس معاملے کے ساتھ کسی بھی فوجی افسر کا تعلق ثابت ہوا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔پاکستان میں بدھ کی شب ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خود کو پاکستانی فوج کے ایک افسر کی اہلیہ قرار دینے والی ایک خاتون کو سڑک پر ایک اہلکار سے بدکلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوجی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ مذکورہ خاتون کے شوہر کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے، جو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ اپنے آپ کو مذکورہ خاتون جس فوجی افسر کی بیوی بتا رہی ہیں، اس افسر کا اس واقعے سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں۔‘فوجی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں یہ سارا واقعہ لایا جا چکا ہے۔تاہم اس سینئر فوجی افسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے فوجی سربراہ کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ان کے مطابق ’فوج میں ایسے واقعات کے بارے میں نظام موجود ہے جو حرکت میں آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں