ڈیرہ اللہ یار، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا نایاب، سرکاری سطح پر آٹے کی فراہمی شروع نہ ہوسکی

ڈیرہ اللہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا نایاب، سرکاری سطح پر بھی آٹے کی فراہمی شروع نہ ہوسکی، اوپن مارکیٹ میں آٹے کا فی کلو 1سو 55روپے کا ہوگیا، برائلر مرغی فی کلو 6سو50روپے میں فروخت ہونے لگی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی آٹا غریب عوام کے دسترس سے باہر ہوگیا یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی عدم دستیابی اور سرکاری سطح پر سستے آٹے کی فراہمی شروع نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت 1سو55روپے ہوگئی آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئے شہر بھر میں خودساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں برائلر مرغی کی ایک ماہ قیمت 2 سو روپے اضافے سے 6سو50روپے فی کلو ہوگئی جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی دگنا اور تین گنا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے محنت کش اور دیہاڑی دار دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو کر رہ گئے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی شہر میں خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے دکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں