گھروں میں گھسنے، بچوں اور خواتین پر تشدد بلوچستان کی سیاست کا شیوہ نہیں، حق دو تحریک

پنجگور (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری و حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ کسی ایک ایم پی اے کے ایما پر سیاسی انتقام حق مانگنے و احتجاج پر پابندی لگانا غیر قانونی غیر آئینی اقدام ہے جنہیں کوئی مہذب زی شعور معاشرہ اس عمل کو قبول نہیں کرے گا، سیاسی مخالفین پر سرکاری مشینری کو استعمال، گھروں میں گھسنے، بچوں اور خواتین پر تشدد بلوچستان کی سیاست کا شیوہ نہیں ہے جسے گوادر کا ایک ایم پی اے اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساخت کو بچانے کی کوشش کررہی ہے گوادر ایم پی اے اپنی کرتوں کی وجہ سے عوام کی حمایت کھو چکے ہیں طاقت کا استعمال کسی بھی شخص پر سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کرسکتا ہے حق دو تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری انہیں قید و بند کرنے سے سیاسی جمہوری عمل سے دور نہیں کرسکتے ہیں حسین وڈیلا و انکی پیراں سری عمر میں ان پر تشدد انکے ساتھیوں کی گرفتاری وقت کو بدل سکتا ہے تاریخ گواہ رہے گی انہوں نے کہا ہے کہ وکلا برادری کا سپورٹ اس بات کا تصدیق ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک پر آپریشن غیر قانونی غیر آئینی ہے ہم چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس بلوچستان وکلا برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ گوادر کے مظلوم عوام پر آپریشن روکنے گھروں میں گھسنے بے بنیاد گرفتاریاں اداروں کی جانب سے گھروں میں توڑ پھوڑ لوٹ مار کا نوٹس لیں اور اصل کرداروں کو سامنے لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں