چین سے 31 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد لے کر تیسرا جہاز گوادر پر لنگر انداز ہوگیا

گوادر (انتخاب نیوز) دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمدات میں سے تیسرا King Wing کنگ ونک نامی جہاز, 31,000 میٹرک ٹن یوریا کھاد لے کر 10 جنوری بروز منگل کو گوادر بندرگاہ پر النگر انداز ہوگیا ہے 32000میڑک ٹن لے کر بحری جہاز 29 دسمبر کو برتھ پر آیا اور 31,500 ٹن لے کر دوسرا جہاز یکم جنوری کو لنگر انداز ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گوادر بندرگاہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو ہینڈلنگ، پروسیسنگ اور انتظامی آپریشن کی خدمات فراہم کی ہیں جس کا تعلق پبلک سیکٹر سے ہے اس سے پہلے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت گندم کی درآمد اور مختلف کمپنیوں کے لیے کھاد کی درآمد سمیت تمام درآمدی کنسائنمنٹس کو گوادر پورٹ سے پروسیس کیا جاتا تھا اور صرف نجی شعبے کے لیے منتقل کیا جاتا تھا۔ گوادر پورٹ یہ سب کچھ گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے تعاون سے کر رہا ہے۔ گوادر پورٹ نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی ساکھ بنائی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان گوادر پورٹ سے ایک کیس میں 200,000 ٹن یوریا اور 450,000 ٹن گندم الگ کیس میں درآمد کر رہی ہے۔ گوادر پورٹ باضابطہ طور پر 45000 میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کو بھی ہینڈل اور پروسیس کر رہا ہے کیونکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے لاجسٹک سرگرمیوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق باضابطہ پروسیسنگ ٹائم فریم یکم فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان ہوگاکہ گوادر پورٹ نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی ساکھ بنائی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان گوادر پورٹ سے ایک کیس میں 200,000 ٹن یوریا اور 450,000 ٹن گندم الگ کیس میں درآمد کر رہی ہے۔ گوادر پورٹ باضابطہ طور پر 45000 میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کو بھی ہینڈل اور پروسیس کر رہا ہے کیونکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے لاجسٹک سرگرمیوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق باضابطہ پروسیسنگ ٹائم فریم یکم فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں