مکی آرتھر نے دوسری بار پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت کر لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی آفر مسترد کردی ہے ۔ مکی آرتھر "ڈربی شائر "سے کنٹریکٹ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ساتھ فی الحال سالانہ بنیاد پر معاہدہ نہیں کرسکتے، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے کاؤنٹی کلب کے ساتھ اپنی مصروفیات سے متعلق آگاہ کردیا، مکی آرتھر نے ڈربی شائر کاؤنٹی کلب کے ساتھ کنٹریکٹ میں توسیع کی ہے، چیئرمین پی سی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد غیر ملکی کوچ لانے کا کہا تھا جس کے بعد مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں