ایم کیو ایم کا ممکنہ فیصلہ، اتحادی حکومت کی اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایم کیو ایم کے ممکنہ فیصلے اور اعتماد کے ووٹ کا معاملہ پر اتحادی حکومت کی اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پیر کو طلب کر لیا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سلیم مانڈوی والا صدارت کرینگے۔قومی اسمبلی اجلاس بھی پیر سے شروع ہوگا۔اراکین کو کل شام تک وفاقی دارالحکومت میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے مشاورتی اجلاس میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔صدر کی جانب سے اگر وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا تو وزیراعظم کو 172 ووٹ لینا ہونگے۔اس وقت حکمران اتحاد کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ایم کیو ایم کے 7 اراکین بھی شامل ہیں۔چار آزاد اراکین بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں