برادر ملک ایران اپنی حدود میں پاکستان دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرے، قدوس بز نجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاک ایران سرحدی چکاب سیکٹر پنجگور میں سیکورٹی فورس کے کانوائے پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ کارروائی میں چار سیکورٹی اہلکاروں کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کے بیٹوں نے مادر وطن پر جان نچھاور کی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے حملہ انتہائی قابل افسوس ہے، امید ہے برادر ملک ایران اپنی حدود میں موجود پاکستان دشمن عناصر کیخلاف موثر کارروائی کریگا۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں