عید کی مبارک باد دینے کیلئے وٹساپ اور فیسبک سمیت سماجی رابطوں کے ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ جام کمال

کوئٹہ:زیراعلی بلوچستان جام کمال خان اہل بلوچستان کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنی امت کے لئے ایک خاص تحفہ ہے صاحب حیثیت لوگ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عوام عید سادگی سے منائی عوام گھروں میں رہیں سماجی فاصلے برقرار رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقعے پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے تما م مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک بادعید الفطر اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنی امت کے لئے ایک خاص تحفہ ہے ماہ رمضان ہمیں صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اپنے نفس پر قابو پا کر تمام برائیوں سے دور رہنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے جو مسلمان روزے کے فلسفے کو سمجھ کر اسکی روح کے مطابق عبادات کرتے ہیں اللہ ان کی عبادات و دعاں کو شرف قبولیت بخشتا ہے تمام صاحب حیثیت لوگ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عوام عید سادگی سے منائی عوام گھروں میں رہیں سماجی فاصلے برقرار رکھیں:عید ملن پارٹیوں اور اجتما عات میں جانے سے اجتناب ناگزیر ہوچکا ہے اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کو عید کی مبارکباد دینے کے لیئے فون وٹسایپ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹ کا استعمال کریں سفر سے بھی اجتناب کریں تاکہ آپ خود کو اور اپنے والدین بزرگوں بچوں اور خاندان کے دیگر لوگوں کو کورنا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں فضائی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور قوم کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھے تما م مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی عبادات میں کورنا وائرس کے خاتمے وائرس کے شکار افراد کی جلد صحتیابی اور ملک و قوم کی ترقی اور سالمیت کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں