کورونا کے مزید نئے 68 کیسز، کُل تعداد 3536 ہو گئی

کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 68نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3536ہو گئی۔ جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 20547 ہو گئی۔آج مورخہ 26 مئی2020 کو 269 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کورونا وائرس سے 1156 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 41افراد ہلاک ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں