گوادر کو رواں سال مارچ تک زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کر دیا جائے گا

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر کو رواں سال مارچ تک زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کر دیا جائے گا جس کے بعد اسے ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس امر  کا انکشاف ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمن قمبرانی سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار کو زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن پر پیشرفت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ توقع ہے کہ ایرانی سائیڈ ٹرانسمیشن لائن مارچ تک مکمل ہو جائے گی جب کہ بسیمہ پنجگور ٹرانسمیشن لائن پر کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق ایران کے علاقے پھالان اور پاکستان میں موجود جیوانی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 30 کلومیٹر لائن بھی بچھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں