کارکنان دوسری جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ہوں گے، اسد بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مورخہ یکم فروری 2023 کو پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے کراچی میں 15 پندرہ فروری 2023 کو سینٹرل کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے خبر نشر کی گئی اس بیان کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی کو بحیثیت مرکزی سیکرٹری جنرل میں نے ہدایت کی تھی کہ وہ یہ بیان جاری کرے اس بیان کی روئیداد کچھ یوں ہے کہ میں بحیثیت سیکرٹری جنرل بنفس نفیس پارٹی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری کے گھر گیا تھا اور 15 پندرہ فروری کو سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ہم نے متفقہ طور فیصلہ کیا تھا کہ پندرہ فروری کو سینٹرل کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا پارٹی کے تمام آئینی اور قانونی پہلوں اور بلوچستان کے مخصوص سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور اس سلسلے میں پارٹی کے قومی کونسل سیشن کے بارے الیکشن کمیشن کی جانب سے جو ہمیں لیٹر لکھا گیا تھا کے بی این پی (عوامی) 14 فروری سے پہلے اپنا انٹرا پارٹی الیکشن کروائے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ الیکشن آرڈننس اور ملکی آئین کے مطابق ہم اس کے پابند ہیں کے پارٹی انٹرا الیکشن کرائے ویسے ہی ہماری پارٹی کی قومی کونسل سیشن 2017ءکو پنجگور میں منعقد ہوا تھا اس کا ٹائم پیرڈ پورا ہوچکا ہے بلکہ ہمیں اپنے قومی کونسل سیشن اس سے قبل بلاکر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا چاہیے تھا، پارٹی آئین کا تقاضہ یہ ہے کہ ہر تین ماہ میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہو جو آئین میں واضح لکھا ہوا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ جنرل الیکشن سر پر ہے اور دوسری جانب ہماری پارٹی کی بہت سے زونز تر بت اور خاص کر سوراب سے بہت سے مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے ممبران ہمیں چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ہماری قومی ،آئینی ،اخلاقی اور سیاسی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی پارٹی کو اس آئینی بحرانی کیفیت سے نکال کر جمہوری انداز میں آگے بڑھیں۔ اس سلسلے میں پارٹی کے تمام عہدیداران،مرکزی کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس جس کا اعلان یکم فروری کو پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے ہوا تھا کہ 15 پندرہ فروری کو کراچی میں پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں