بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کا ادارہ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹرمیں ہزار انڈے دے سکتی ہیں، اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھا سکتا ہے۔فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کے مطابق درمیانے درجیکا ایک غول 33 ہزار افراد کی خوراک کھا سکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔یو این فوڈ اینڈایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ مون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا تو ٹڈیوں کو فیلڈ میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ایف اے او نے پاکستان پر زور دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں