محکمہ تعلیم میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کیلئے شفارشات حکومت کو ارسال کردیں، ربابہ بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ لاءاینڈ پارلیمنٹری افیئر بلوچستان نے جویئیر کیڈر اساتذہ اور ہیڈماسٹر و ہیڈمسٹریس کی اپ گریڈیشن کے منٹس جاری کر دئیے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتائی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے لئے شفارشات محکمہ تعلیم بلوچستان کو ارسال کردی ہیں جس میں ہیڈماسٹر و ہیڈمسٹریس کی پوسٹ کو 17 سے 18 گریڈ جبکہ جے ای ٹی ، پی ای ٹی ، جے اے ٹی ، جے ڈی ایم کو 14 سے 15 گریڈ میں اپ گریڈ کرنے کے منٹس پاس کئے گئے ہیں اپ گریڈیشن کا عمل متعلقہ پوسٹ کی ڈگری کی شرط پر جبکہ جے وی ٹی اور معلم القرآن کو 9 سے 14 گریڈ متعلقہ پوسٹ میں بے اے کی شرط پر ہوگا تاہم ایسے جے وی ٹی اور معلم القرآن جن کی عمر 58 سال تک ہوگی ان پر ڈگری کی شرط لاگو نہیں ہوگی تمام شفارشات منٹس میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اساتذہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کر دیا ہے محکمہ قانون کے منٹس کے بعد اب محکمہ تعلیم دیگر لازمی امور کی انجام دہی کرے گا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے دیانتداری اور یکسوئی سے فرائض منصبی انجام دیں تاکہ صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ کیا جاسکے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اس سے قبل صوبے کے دور افتادہ اضلاع میں سخت حالات کے دوران فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ کے لئے ہارڈ ایریا الاو¿نس کی منظوری دی ہے محدود وسائل کے باوجود اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاررہی ہے تاکہ فروغ تعلیم کے زریعے بلوچستان سے ناخواندگی کی شرح بتدریج کم کی جائے اور علم کی روشنی صوبے کے کونے کونے میں پھیلائی جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں