نوکنڈی ٹی ایچ کیوا ہسپتال تمام بنیادی سہولیات محروم، مشینری ناکارہ، ڈاکٹر اور عملہ غیر حاضر

نوکنڈی (آن لائن) بلوچستان واحد علاقہ ضلع چاغی نوکنڈی ٹی ایچ کیوا ہسپتال دنیا کے تمام سہولیات سے محروم ہے جبکہ فیمیل ڈاکٹرز کا نام نشان تک نہیں ہے ایکسرے میشن کی خرابی سے مریض پریشان۔ بلوچستان کو دنیا کا امیر ترین علاقہ کہا جاتا ہے مگر نوکنڈی تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ ریکوڈک، سیندک، چکندک اور قدرتی معدنیات سے مالامال سرزمین تحصیل نوکنڈی کے وسائل سے ملکی وغیرملکی معیشتیں مضبوط ہوتی رہیں، اربوں ڈالرملکی وغیرملکی کما رہے ہیں مگر تحصیل نوکنڈی سرحدی شہر تفتان اورسیندک کا واحد ہیلتھ سینٹر جوکہ رورل ہیلتھ سینٹرکے نام سے جانا جاتا ہے جسے سرکاری کاغذات میں ٹی ایچ کیو کا درجہ دینے کا دعویٰ بھی سننے کو ملا، نوکنڈی کے عوام کو مگر حقائق شاید ہی کسی کو معلوم ہو معدنی زون میں قائم رورل ہیلتھ سینٹر میں گزشتہ پانچ سال سے کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں، لیڈی ڈاکٹر کا تو تصور کرنا ہی لوگوں نے چھوڑ دیا ہے، ہسپتال میں قائم 80 کے دہائی کی عمارت بھی خستہ حالی میں کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہے سوائے ایک ایمرجنسی سینٹر کے نام پر ایک عمارت جسے کسی این جی او نے تعمیر کیا تھا مگر یہ خوبصورت بلڈنگ صرف ایک بلڈنگ ہی ہے جہاں کوئی سہولت یا ڈاکٹر نہیں، ہسپتال میں نہ کوئی ایکسرے کی سہولت نہ ہی ضروری ٹیسٹ یہاں کیے جاسکتے ہیں 30 ہزار آبادی کے اس ہسپتال میں صرف ایک ڈسپنسر دو ایل ایچ ویزایک ویکسینیٹر اور دو تین دیگر نچلی سطح کے ملازم چلا کر اپنا فرض منصبی سرانجام دے رہے ہیں، ستم یہ ہے کہ محکمہ صحت نے گزشتہ بیس سال سے یہاں نئی اسامیاں نہیں دی گئیں بلکہ سینکڑوں اسامیاں جب بھی محکمہ کو ملیں وہ منتخب عوامی نمائندوں کے ایما پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیے گئے۔ گزشتہ چھ مہینوں سے تحصیل نوکنڈی ہسپتال کو دوائیاں نہیں ملی ہیں، ہسپتال میں مریض توآتے ہیں مگر دوائی نہیں مل سکتی کیونکہ دوائی جب ہے ہی نہیں تو کہاں سے انہیں مل جائے، ایمبولینس ایک ہی ہے جسکا ڈرائیور بھی کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا تھا، شنید میں آیا ہے کہ اسے بھی بیماری کی وجہ سے ضلعی ہیلتھ آفیسرکی اس حکم عدولی کے زمرے میں نوکری سے فارغ کیاگیاکہ سرکاری ایمبولینس کو پرائیویٹ کمپنی ریکوڈک کے وزیٹرز کے لئے بھیجناچاہ رہے تھے۔ تفتان سیندک و گردو نواح اور نوکنڈی عوام کے لئے صحت کاکوئی بندوبست نہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز موجود ہیں، زچہ بچہ سینٹربرائے نام تو موجود ہیں مگر سہولیات کے حوالے سے زیرو ہے، ارباب اقتدار اور محکمہ صحت سے شہروں کا مطالبہ ہے کہ تحصیل نوکنڈی آر ایچ سی یا ٹی ایچ کیو میں فوری طور پر ڈاکٹرز کی تعیناتی، نئی بلڈنگ کی تعمیر، ادویات کا کوٹہ موجودہ آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔ ہسپتال میں عملے کی کمی کو پوراکرنے کے لئے پندرہ تابیس نئی اسامیاں مشتہرکرکے مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر تعنیاتی عمل میں لائی جائے ایمبولینس ڈرائیور کی برطرفی کوختم کرکے فوری بحال کیاجائے اور ہسپتال میں مزید دو ایمبولینسز دی جائیں۔ ہسپتال میں ایکسرے مشین ودیگرضروری ٹیسٹ کا اہتمام کرکے ٹیکنیکل پوسٹ پر تعنیاتیاں عمل میں لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں