انقرہ، قرآن پر مذموم حملے کی اجازت دینے پر ناروے کے سفیرکو طلب کرلیا گیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ناروے کے حکام کی جانب سے ملک میں احتجاج اوراس کے دوران میں قرآن مجید پرحملے کی اجازت دینے پرانقرہ میں متعین نارویجئن سفیر کو طلب کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ انقرہ نے ناروے حکام کی جانب سےاجازت کی شدید مذمت کی ہے جس کے بارے میں اس کاکہنا ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیزعملہے اوریہ قرآن پر حملے کے مترادف ہے۔ترک وزارتِ خارجہ نے ناروے کے حکام سے اس مظاہرے کی اجازت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔گذشتہ ماہ اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانہ کے قریب انتہائی دائیں بازوسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مخالف ڈنمارک/ سویڈش سیاست دان نے قرآن مجید کا ایک نسخہ نذرآتش کیاتھااوراحتجاج کیا تھا۔انقرہ نے اس اشتعال انگیز حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں