حب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دیدی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
حب (نمائندہ انتخاب) حب صدر تھانہ پولیس نے لاکھوں روپے ہفتہ وار بھتہ کے عوض اپنی حدود چوروں ڈاکوﺅں اور قاتلوں منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے کردیں ڈاکو پولیس نے شہریوں تاجروں کا سکون برباد کردیا پوچھنے والا کوئی نہیں پولیس بے غم جیبیں گرم کرنے میں مصروف کوئی پرسان حال نہیں ہفتہ کی شب حب شہر میں میں آر سی ڈی شاہراہ کنارے موندرہ چوک کے قریب زاہد میڈیکل سینٹر سے متصل المدینہ موبائل شاپ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیت داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دکان مالک حکمت سمالانی سے دو لاکھ روپے نقد رقم سمیت 25 سے 30 عدد قیمتی موبائل فونز جن کی مالیت دس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے لے کر فرار ہو گئے جبکہ ایک دوسری واردات میں حب صدر تھانہ کی حدو امارات سٹی میں دو افراد اسماعیل اور مہر اللہ سے بھی نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دو عدد قیمتی موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے کے قریب نقد رقم گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ حب صدر تھانے کی حدود میں لوٹ مار ڈکیتی چوری کی رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں معمول بن چکے ہیں لیکن پولیس کے بالاحکام اس جانب کوئی توجہ دینے اور ایس ایچ او کی نااہلی کا نوٹس لینے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے شدید ردعمل کااظہار کیا ہے اور احتجاج کی دھمکی دی ہے۔


