خضدار میں یورپی یونین کے تعاون سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے دو روزہ سیمینار

خضدار (انتخاب نیوز) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے آئی ایل او اور یورپین یونین کے تعاون سے خضدار کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان کے علاوہ سکولوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کی تقریب کے مہمان خصوصی سراج بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور نادر مسیح زراعت آفیسر تھے ۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ نے شرکا اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تنظیم کا تعارف کروایا کہ ہماری تنظیم پورے ملک میں رسمی اور غیر رسمی مزدوروں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے آئی ایل او اور یورپین یونین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مختار اعوان نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بتائے کہ یہ ٹریننگ منفرد ہے کیونکہ آرٹ کے ذریعے بچوں کی مشقت کے خاتمے اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے آگاہ کرنا ہے۔ مہمان خصوصی سراج بلوچ نے افتتاعی تقریب سے خطاب میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی کاوش کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کے لیے اس پسماندہ علاقہ کا چنا کیا۔ میں اپنی طرف سے اس سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتا ہوں اور کہا کہ آئندہ جب بھی آپ کوئی پروگرام کریں تو ہمارا ہال آپ کے لیے حاضر ہے۔ اور اس قسم کی ٹریننگ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ ضلع خضدار میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے چند دنوں میں سروے شروع کیا جا رہا ہے جس سے ہمیں اس کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہو جائے گا جس سے کام میں آسانی ہو جائے گی افتتاع کے بعد با ضابطہ عمیر مشتاق ماسٹر ٹریننگ نے ٹریننگ کا آغاز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں