بھارت کا ترکی میں زلزلہ متاثرین کیلئے امداد اور ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈیا نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد اور ریلیف کا سامان بھیجنے کے علاوہ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کر رہے تھے۔اس سے قبل وزیراعظم مودی نے زلزلے کی خبر پر یہ کہا تھا کہ ان کا ملک ترکی کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ انھیں ترکی میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ ہے اور انھوں نے اس پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انڈیا ترکی کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس آفت سے نمٹنے کے لیے ہر ممکنہ مدد دینے کو تیار ہے۔خیال رہے کہ ترکیے اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم مودی نے شام میں اس زلزے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انھوں نے شام کو بھی انڈیا کی ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں