بجلی بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ سمیت دیگر سرچارجزکی وصولی غیر قانونی قرار

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرلیں ،جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نے 10اکتوبر 2022ءکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی قرار دیا،عدالت نے فیول ایذجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں